مون سون کا ساتواں سلسلہ، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان، الرٹ جاری

مون سون کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہو رہا ہے، فائل فوٹو مون سون کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہو رہا ہے،

مون سون کا ساتواں اسپیل آج سے شروع ہو رہا ہے، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 15 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مختلف مقامات پر بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ کا کہنا ہے کہ مغربی ہوائیں اس وقت ملک کے بالائی علاقوں کو متاثر کر رہی ہیں اور 17 اگست سے ان کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔

مزید بتایا گیا کہ 14 سے 17 اگست کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اگست سے خلیج بنگال سے مر طوب ہواؤں کی شدت میں اضافے کی توقع ہے۔

18 سے 21 اگست کے دوران ملک بھر میں شدید بارشوں کی پیش گوئی ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علا قے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store