مون سون کا قیامت خیز سپیل، 14 افراد جاں بحق

مون سون کا سپیل فائل فوٹو مون سون کا سپیل

موسلادھار بارش سے مختلف چھتیں گرنے کے واقعات میں چودہ جانیں گئیں،لاہور میں آٹھ، فیصل آباد میں دو،مانانوالہ اوراوکاڑہ میں چار افراد جان سے گئے،،پاکپتن میں چارافراد جاں بحق ہوئے۔

طوفانی بارشوں میں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد چوبیس ہو گئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ازالے کی ہدایت کر دی۔

مون سون کا ایک اور طاقت ور اسپیل، مختلف شہروں میں چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے کے افسوس ناک واقعات میں متعدد افراد جان کی بازی ہار بیٹھے۔

بارش کے باعث لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے گاؤں مرید وال میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ۔

رائیونڈ کے علاقے مشن کالونی میں مکان کی چھت گرنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے،، جبکہ ہربنس پورہ میں کرنٹ لگنے سے دو بچے دم توڑ گئے۔

فیصل آباد کے علاقے رچنا ٹاؤن میں بارش کے باعث گھر کی خستہ حال چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

مانانوالہ میں دو مکانوں کی چھت گر گئی،ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوئے ،اوکاڑہ میں چھتیں گر نے کے تین واقعات میں تین افراد جان سے گئے۔

دیپالپور میں دو مختلف مقامات پر چھتیں گرنے سے دو افراد زخمی ہوئے،پاکپتن میں بارشوں کے باعث مکانات گرنے اور کرنٹ لگنے کے آٹھ واقعات پیش آئے،چارافراد جاں بحق جبکہ بارہ زخمی ہوچکے۔

install suchtv android app on google app store