ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشیں، نشیبی علاقوں میں پانی آگیا

موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا فائل فوٹو موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا

ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ گلگت بلتستان میں سیلابی ریلے گھر، فصلیں اور مویشی بہہ لے گئے۔

پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ تیرہ جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی کردی۔

جاری الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے۔

دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

مون سون کا زور دار سپیل، لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں میں بادل برس پڑے جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے مختلف شہروں گوجرانوالہ، گوجر خان، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی بادل جم کر برسے

خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے مختلف علاقوں مینگورہ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جب کہ آزادکشمیر کی وادی نیلم اورجہلم میں بھی بادل جم کر برسے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی، لورالائی اور ژوب میں بارش ہونے کی توقع ہے، کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

این ڈی ایم اے نے 10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں، سیلابی صورتحال اور ممکنہ لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری کیا ہے،

الرٹ کے مطابق دریائے کابل، سندھ، چناب اور جہلم میں پانی کی سطح میں اضافہ متوقع ہے، دریائے سندھ میں تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔

دریائے چناب پر مرالہ اور خانکی جبکہ دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے، دریائے سوات اور پنجکوڑہ کے ملحقہ ندی نالوں میں بھی بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store