ملک بھر میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا

ملک بھر میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا فائل فوٹو ملک بھر میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا گیا

این ڈی ایم اے نے آج سے 28جون تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کاالرٹ جاری کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور،فیصل آباد،سرگودھا اور میانوالی میں بارش متوقع ہے ، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں تیزہواؤں کیساتھ بارش کاامکان ہے ، گوجرانوالہ،ملتان،بہاولپور اور رحیم یارخان میں بھی بارش متوقع ہے۔

کراچی ،حیدرآباد،ٹھٹھہ،سجاول ،جامشورو ،نوابشاہ اور لاڑکانہ میں بارش کاامکان ہے ، سندھ کے اضلاع سکھر،کشمور،تھرپارکر اور میرپور خاص میں بھی بارش متوقع ہے،اگلے 48گھنٹوں میں عمرکوٹ،سانگھڑ اوربدین میں موسلادھار بارش کاامکان ہے۔

اسی طرح چترال،سوات،کوہستان،مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں بارش متوقع ہے ،لینڈ سلائیڈنگ کابھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ،آزادکشمیر کے علاقوں مظفرآباد،نیلم ویلی،باغ،راولاکوٹ میں بھی بارش کاامکان ہے۔

install suchtv android app on google app store