نظامِ شمسی کے ساتویں سیارے یورینس کے مدار میں ایک نیا چاند دریافت کر لیا گیا

یورینس کے مدار میں نیا چاند دریافت فائل فوٹو یورینس کے مدار میں نیا چاند دریافت

ناسا کی جیمز ویب اسپیس ٹیلیسکوپ نے نظامِ شمسی کے ساتویں سیارے یورینس کا ایک نیا چاند دریافت کر لیا ہے۔

سیارے کے گرد دریافت ہونے والا نیا چاند تقریباً 10 کلو میٹر چوڑا ہے اور سیارے کا 29 واں چاند ہے۔

سائنس دانوں کا خیال ہے کہ یہ صرف اپنے چھوٹے سائز کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ اپنی نسبتاً غیر واضح ہیئت ہونے کی وجہ سے ابھی تک دریافت نہیں ہو سکا تھا۔

جس کا مطلب ہے کہ یہ وائجر 2 (جو 40 برس قبل خلا میں بھیجا گیا تھا) جیسے مشنز کی نظر سے اوجھل رہا ہوگا۔

محققین کا کہنا ہے کہ مکنہ طور پر اس سیارے کے اطراف اور بھی ایسے اجرام موجود ہوں گے جن کی دریافت ہونا ابھی باقی ہوگی۔

یورینس کے پاس جتنے چھوٹے اندرونی چاند ہیں اتنے کسی دوسرے سیارے کے پاس نہیں۔

install suchtv android app on google app store