واٹس ایپ نے مزید نئے فیچرز متعارف کروا دیے

واٹس ایپ نے گزشتہ چند سالوں میں اکاؤنٹ کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں فائل فوٹو واٹس ایپ نے گزشتہ چند سالوں میں اکاؤنٹ کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں

واٹس ایپ نے گزشتہ چند سالوں میں اکاؤنٹ کی سکیورٹی اور پرائیویسی کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کروائے ہیں۔ اب میٹا کی زیرملکیت میسجنگ ایپ ایک اور اہم فیچر متعارف کروا رہی ہے جو صارفین کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنائے گا۔

جلد ہی واٹس ایپ صارفین اپنی چیٹ بیک اپ کو پاس کیز کے ذریعے انکرپٹ کر سکیں گے۔

میٹا نے اعلان کیا ہے کہ یہ فیچر آنے والے مہینوں میں تمام صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔

پاس کیز بنیادی طور پر ڈیجیٹل کیز ہیں جو استعمال میں آسان اور محفوظ ہیں کیونکہ یہ کسی ویب سرور پر اسٹور نہیں ہوتیں۔

یہ ٹیکنالوجی طویل اور پیچیدہ پاس ورڈ کی بجائے 4 ہندسوں کا پن کوڈ یا بائیو میٹرک ڈیٹا (چہرہ یا فنگرپرنٹ) استعمال کرتی ہے تاکہ صرف صارف ہی اپنے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکے۔

واٹس ایپ کے بیان کے مطابق، جس طرح صارفین اپنی پرسنل چیٹس اور کالز کو پاس کیز کے ذریعے محفوظ بناتے ہیں، اب یہی سکیورٹی چیٹ بیک اپ کے لیے بھی دستیاب ہوگی تاکہ ڈیٹا ہمیشہ محفوظ، قابل رسائی اور صرف صارف تک محدود رہے۔

واضح رہے کہ آغاز میں واٹس ایپ کے چیٹ بیک اپ انکرپٹڈ نہیں تھے، مگر 2021 میں اس کے لیے انکرپشن فراہم کی گئی تھی۔

اب بیک اپ تک رسائی پاس ورڈ یا 64 کریکٹرز پر مشتمل انکرپشن کیز کے ذریعے ممکن ہوگی۔

مگر دونوں میں مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو بیک اپ ری اسٹور کرنے کے لیے پاس ورڈ یا انکرپشن کیز کو یاد رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے، مگر پاس کیز کی بدولت بیک اپ تک رسائی کے لیے آپ کو پاس ورڈ یا پیچیدہ انکرپٹڈ کیز کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی کافی آسان ہے۔

واٹس ایپ سیٹنگز میں چیٹ، پھر چیٹ بیک اپ اور وہاں اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ بیک اپ کو ان ایبل کرکے دیکھیں کہ کیا پاس کیز کو استعمال کرنے کا آپشن موجود ہے یا نہیں۔

اگر نہیں ہے تو کچھ دن یا ہفتے انتظار کریں، بہت جلد یہ آپ کو دستیاب ہوگا۔

install suchtv android app on google app store