سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ 17 رکنی اسکواڈ کی قیادت سلمان علی آغا کے سپرد ہے، جبکہ فخر زمان، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، صائم ایوب، خوشدل شاہ اور حسین طلعت بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔
دیگر کھلاڑیوں میں محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، محمد حارث، ابرار احمد، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ ملکی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک شارجہ میں کھیلی جائے گی، جبکہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک ابو ظبی اور دبئی میں ہوگا۔