آئی سی سی ون ڈے رینکنگ جاری، بابراعظم بدستور دوسرے نمبر پر براجمان

بابراعظم فائل فوٹو بابراعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے رینکنگ کے مطابق ون ڈے بیٹرز میں بھارت کے شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ 2 درجے تنزلی کے بعد 7 ویں اور پاکستان کے محمد رضوان 5 درجے تنزلی کے بعد 27 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ون ڈے بولرز کی رینکنگ

آئی سی سی ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج پہلے نمبر پر آ گئے ہیں، کیشو مہاراج کی رینکنگ میں 2 درجے بہتری ہوئی ہے جس کے بعد سری لنکا کے مہیش تھیکشانا دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

جاری رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ، فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی 2 درجے تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے جیڈن سیلز لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 17 درجے ترقی کے بعد 19 ویں نمبر پر آ گئے ۔

ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ

آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی پہلی پوزیشن پر موجود ہیں تاہم پاکستان کا کوئی آل راؤنڈر بھی ٹاپ ٹین میں موجود نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store