احمد شہزاد کی فخر زمان پر کڑی تنقید، وجہ کیا بنی؟

ق کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھائے ہیں فائل فوٹو ق کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھائے ہیں

سابق کرکٹر احمد شہزاد نے قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے اسٹرائیک ریٹ پر سوالات اٹھائے ہیں۔ احمد شہزاد حال ہی میں سوشل میڈیا پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے اسپورٹس کیرئیر کے ساتھ ساتھ دیگر کرکٹرز کی پرفارمنس پر بھی بات کی۔

فخر زمان کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا فخر زمان نے چیمپئنز ٹرافی میں ایک میچ جتوایا، ون ڈے میں ان کی کارکردگی اچھی رہی، لیکن ٹی ٹوئنٹی میں فخر زمان کے کیا اسٹیٹس ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ بابراعظم کے مثبت اسٹیٹس اکثر دکھائے جاتے تھے، لیکن جب ہم نے ان کے منفی پہلو دکھائے تو لوگوں نے کہا کہ یہ ہم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے۔

سابق کرکٹر نے زور دے کر کہا اسی طرح فخر زمان کے لیے کہا جاتا ہے کہ جب کھیلیں گے تو میچ جتوائیں گے، لیکن بتائیں، فخر کو ٹی ٹوئنٹی میں 10 سال ہوگئے، یہ کب کھیلیں گے؟

احمد شہزاد نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ یہاں پسند و ناپسند کی بنیاد پر فیصلے کیے جاتے ہیں، اور یہ بھی دیکھا جاتا ہے کہ کون کس پی ایس ایل ٹیم کا حصہ ہے اور اس ٹیم کا پاکستان کرکٹ بورڈ میں کتنا اثر ہے۔

احمد شہزاد نے مزید بتایا کہ ’ہم نے فخر زمان کے اسٹیٹس پر بات کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ 20 کی ایوریج ہے، 127 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔

وہ اوپنر سیٹ نہیں ہوتے، چوتھے پر سیٹ نہیں ہوپاتے اور بیانیہ یہ بنایا ہوا ہے کہ جب چلے گا تو جتوا دے گا تو یہ کب چلے گا‘؟

install suchtv android app on google app store