بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نیا سنگِ میل عبور کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم فائل فوٹو پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں بابر اعظم نے شاندار کارکردگی کے ساتھ یہ اعزاز حاصل کیا۔

بابر اعظم اب تک 123 اننگز میں 4 ہزار 232 رنز بنا چکے ہیں، جب کہ روہت شرما نے 151 اننگز میں 4 ہزار 231 رنز اسکور کیے تھے۔ اس میچ میں بابر اعظم 11 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی ہے۔

install suchtv android app on google app store