پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔
میچ کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں جبکہ دونوں ٹیموں نے گزشتہ روز اسٹیڈیم میں بھرپور پریکٹس سیشن کیا۔ کھلاڑیوں نے بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کے مختلف پہلوؤں پر خصوصی توجہ دی۔
مہمان ٹیم جنوبی افریقہ کو سیریز میں ایک-صفر کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی۔
اعداد و شمار کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں سے 13 جنوبی افریقہ اور 12 پاکستان کے نام رہے ہیں۔