انجری سے صحتیابی کے بعد شاداب خان نے فزیکل ٹریننگ شروع کر دی

شاداب خان فائل فوٹو شاداب خان

قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان آل راؤنڈر شاداب خان نے 5 جولائی کو انگلینڈ میں دائیں کندھے کی سرجری کرائی تھی، یہ آپریشن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل سے مشاورت کے بعد کیا گیا تھا۔

شاداب خان انجری کے باعث ایشیا کپ میں قومی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل نہ ہوسکے، تاہم اب وہ بحالی کے پروگرام کے تحت فزیکل ٹریننگ اور فٹنس ایکسرسائز پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔


شاداب خان کی انسٹا گرام پر ایک نئی ریل بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آل راؤنڈر ریکوری ٹریننگ اور فٹنس ایکسرسائز کرنے میں مصروف ہیں۔

شاداب کا ویڈیو کے کیپشن میں کہنا تھا کہ ’ری ہیب جاری ہے، آپ سب کے ساتھ اور دعاؤں کا شکریہ۔‘

دوسری جانب پاکستان کے ہارڈ ہٹر بیٹر آصٖف علی کی ریٹائرمنٹ پر سابق کپتان سرفراز احمد اور شاداب خان کا ردعمل بھی آگیا۔

سابق کپتان سرفراز احمد اور ٹی 20 کے نائب کپتان شاداب خان نے آصف علی کو ریٹائرمنٹ پر خراج تحسین پیش کیا ہے اور ان کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کا اعتراف کیا اور ان کی زندگی کے اگلے سفر میں کامیابی کی خواہش ظاہر کی۔

شاداب نے 33 سالہ کھلاڑی کو صرف ایک ساتھی کے طور پر بیان کیا، انہیں بھائی کہا اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

شاداب نے لکھا کہ ایک بہترین ساتھی اور ایک بھائی کو ریٹائرمنٹ مبارک، آپ کے کیریئر کے اگلے باب کے لیے نیک خواہشات کا ظہار کرتا ہوں۔

 

install suchtv android app on google app store