پاکستان کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کا کیریبئن پریمیئر لیگ کے پہلے ہی میچ میں جشن منانے کا منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
پہلا میچ کھیلنے والے نسیم شاہ نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد ویسٹ انڈین کھلاڑی شیلڈن کارٹل کا مشہور انداز اپناتے ہوئے سلیوٹ کیا۔
انٹیگا اینڈ بربوڈا فالکنز کے خلاف سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے نسیم شاہ نے جیڈن سیلز کو آؤٹ کر کے سلیوٹ کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا اور مجموعی طور پر دو وکٹیں اپنے نام کیں۔
نسیم شاہ نے فالکنز کی اننگز کی آخری وکٹ حاصل کر کے سلیوٹ کے ساتھ جشن منایا، نسیم نے 3.1 اوورز میں 20 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں۔
خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کے شیلڈن کارٹیل کا سلیوٹ مارنے کا اسٹائل چند برس قبل خاصا مقبول ہوا تھا، کارٹیل شیلڈن کے اسٹائل کو کئی بولرز نے بھی اپنایا تھا۔