جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کوئنا مپاکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کوئنا مپاکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر فائل فوٹو جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر کوئنا مپاکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

جنوبی افریقہ کے فاسٹ بائولر کوینا مپاکا انجری کے باعث پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

کرکٹ ساؤتھ افریقہ کے مطابق کوینامپاکا ہیمسٹرنگ انجری کے باعث سیریز سے باہرہوئے، ان کی جگہ لزاڈ ولیمز کو پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ دوسری جانب پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹی 20 سیریز بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا امکان مسترد کردیا تھا۔

علاوہ ازیں جنوبی افریقا کےخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے ،اظہر محمود ہیڈ کوچ، نوید اکرم چیمہ ٹیم منیجر، عمران فرحت بیٹنگ کوچ، عبد الرحمن سپن بائولنگ کوچ اور عبد المجید فیلڈنگ کوچ ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ، ٹیسٹ سیریز میں جنوبی افریقا کے سابق کپتان شان پولک، سابق پاکستانی کپتان عامر سہیل، رمیز راجہ، وقار یونس اور ٹیسٹ کرکٹر بازید خان کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

عامر سہیل، رمیز راجہ، عروج ممتاز اور جنوبی افریقا کے سابق کرکٹر جے پی ڈومنی اور ورنن فلینڈر وائٹ بال سیریز کے کمنٹری پینل کا حصہ ہونگے۔

install suchtv android app on google app store