پولیس سروسز آف پاکستان گریڈ 21 کے پولیس افسر شکیل احمد درانی نے ڈی جی نیب کراچی کا چارج سنبھال لیا۔
شکیل درانی کی تعیناتی 3 سالہ مدت کے لئے عمل میں آئی ہے، شکیل درانی اس سے قبل ایف آئی اے میں بطور ایڈیشنل ڈی جی فرائض انجام دے رہے تھے۔ شکیل درانی کی تعیناتی جاوید اکبر ریاض کی تین سالہ مدت کی تکمیل پر عمل میں لائی گئی ہے۔ جاوید اکبر ریاض نے 3 سالہ مدت کی تکمیل پر گزشتہ روز عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا۔