ملک کے مختلف ساحلی علاقوں میں حالیہ بارشوں کے بعد مچھلیوں کی غیر معمولی افزائش دیکھنے میں آ رہی ہے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق بارشوں کا تازہ پانی سمندر میں شامل ہونے سے سمندری ماحول انتہائی سازگار ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں مچھلیوں اور جھینگوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
