کورنگی روڈ پر 4 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کورنگی روڈ پر 4 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا فائل فوٹو کورنگی روڈ پر 4 منزلہ عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا

کراچی کے علاقے کورنگی روڈ ڈیفنس فیز2 پر چار منزلہ عمارت کے گراؤنڈ فلور پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور تمام لوگوں کو ریسکو کر لیا گیا ہے تاہم ریسکیو حکام کا کہناہے کہ سرچ اینڈ ریسیکو آپریشن جاری رہے گا۔

ریسکیو حکام کا کہناہے کہ دوفیملیزعمارت میں پھنسی ہوئی ہیں جبکہ عمارت میں موجودباقی تمام فلیٹ خالی کرا لیئے گئے ہیں۔ آگ چار منزلہ عمارت کے گراونڈ فلور پر بنی ورکشاپ میں لگی، ورکشاپ میں بڑی تعداد میں ٹائر اور دیگر سامان کے ساتھ آئل بھی موجود تھا، آگ ممکنہ طور پر بیٹری کے پھٹنے سے لگی ۔ فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آتشزدگی پر قابو پایا ۔

عمارت کی بالائی منزلوں پر فلیٹ بنے ہیں جہاں مکین موجود تھے ، آگے کی لپٹیں پہلی منزل تک بلند ہو رہی تھیں ۔

install suchtv android app on google app store