کراچی میں کل سے شدید گرمی کی پیشگوئی، درجہ حرارت کتنا رہے گا؟

کراچی میں خوشگوار موسم کے بعد اب گرمی کے اثرات دوبارہ محسوس ہونے کا امکان ہے فائل فوٹو کراچی میں خوشگوار موسم کے بعد اب گرمی کے اثرات دوبارہ محسوس ہونے کا امکان ہے

کراچی میں خوشگوار موسم کے بعد اب گرمی کے اثرات دوبارہ محسوس ہونے کا امکان ہے۔ رواں ماہ مون سون بارشوں کی وجہ سے شہر قائد میں موسم خوشگوار رہا اور بارشوں نے زور دکھایا، لیکن اکتوبر کے آغاز سے قبل درجہ حرارت میں اضافے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین دنوں میں کراچی کا موسم گرم اور مرطوب رہ سکتا ہے۔

اتوار اور پیر کو درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، تاہم شام کے وقت سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر مقامات پر آج موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔

install suchtv android app on google app store