سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید

پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے فائل فوٹو پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے

پشاور کے سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہو گئے۔ یہ واقعہ یونیورسٹی روڈ پر واقع سی ٹی ڈی تھانے کے اسلحہ خانے میں پیش آیا، جہاں دھماکے کے باعث ایک اہلکار جان کی بازی ہار گیا جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہوئے۔ سی سی پی او پشاور کے مطابق دھماکا پرانے دھماکا خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

جس کے بعد آگ دیگر گولا بارود تک پھیل گئی اور متعدد چھوٹے دھماکے بھی ہوئے، جس سے تھانے کی عمارت کا ایک حصہ بھی منہدم ہو گیا۔

پولیس نے بتایا کہ تھانے میں موجود ملزمان کو فوری طور پر سی ٹی ڈی ہیڈکوارٹرز منتقل کر دیا گیا، جبکہ تھانے اور آس پاس کے علاقوں کو سیل کر کے کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو، بی ڈی یو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور امدادی کام کر رہی ہیں۔ ابتدائی طور پر پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دہشت گردی کا نتیجہ نہیں لگتا۔

install suchtv android app on google app store