حکومت سندھ نے کراچی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے بتایا کہ کراچی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے، جبکہ سوشل میڈیا پر چلنے والا نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ محکمہ تعلیم سندھ نےکل عام تعطیل کا اعلان نہیں کیا، تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ صورتحال کے مطابق کیا جائےگا، اور اس حوالے سے عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔
ادھر، وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پوسٹ میں لکھا کہ یہ نوٹی فکیشن جعلی ہے۔