انٹرمیڈیٹ آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں سبقت لے گئیں

کراچی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا فائل فوٹو کراچی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ آرٹس گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے آرٹس گروپ پرائیویٹ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پہلی تینوں پوزیشنز لڑکیوں کے نام رہیں۔ ناظم امتحانات کے مطابق کامیابی کا تناسب 45.39 فیصد رہا۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے انٹرمیڈیٹ آرٹس پرائیویٹ گروپ کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، پہلی تینوں پوزیشنیں طالبات کے نام رہیں، کرن بنت عبدالرحمان نے 876 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی، اریبہ بنت عبدالرشید 872 نمبروں کے ساتھ دوسرے اور الفیہ شاہد بنت محمد شاہد نے 864 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ناظم امتحانات زرینہ راشد کے مطابق انٹرمیڈیٹ امتحانات میں 2615 امیدوار شریک ہوئے، 1187 امیدوار کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 45.39 فیصد رہا۔

انٹرمیڈیٹ بورڈ کے مطابق نتائج بورڈ کی ویب سائٹ اور اینڈرائڈ ایپ پر دستیاب ہیں، پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، چیئرمین بی آئی ایس ای کراچی فقیر محمد لاکھو نے کامیاب طلبا کو مبارکباد دی ہے۔

install suchtv android app on google app store