کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ سوسائٹی میں تاجر کے گھر تیرہ کروڑ کی ڈکیتی کے ملزمان بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے۔ چھبیس جون کو تاجر کے گھر ہونے والی ڈکیتی میں ملوث چار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
گرفتار ملزمان میں یسریٰ،نمرہ،شہریار اور شہروز شامل ہیں،ملزمان ایف آئی اے کی جعلی وردی پہن کر اسلحے کے زور پر تاجر کے گھر میں داخل ہوئے۔
تاجر کے گھر سے قیمتی گھڑیاں،نقد رقم موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ یسرا ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں میں کام کرچکی ہے جبکہ اس کی بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔
ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔