دو نوجوانوں کے قتل کیس میں سزا یافتہ ٹک ٹاکر مہک بخاری سے متعلق اہم پیشرفت

نوجوانوں کے قتل میں سزا پانے والی ٹک ٹاکر مہک بخاری کی سزا میں کمی کر دی گئی ہے فائل فوٹو نوجوانوں کے قتل میں سزا پانے والی ٹک ٹاکر مہک بخاری کی سزا میں کمی کر دی گئی ہے

برطانیہ میں اپنی والدہ کے معاشقے کو پوشیدہ رکھنے کے لیے دو پاکستانی نژاد نوجوانوں کے قتل میں سزا پانے والی ٹک ٹاکر مہک بخاری کی سزا میں کمی کر دی گئی ہے۔ مہک بخاری، جو اس وقت اپنی والدہ نسرین بخاری کے ساتھ ستمبر 2023 سے جیل میں قید ہیں، نے عدالت میں اپنی سزا کم کرنے کی اپیل دائر کی تھی۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ابتدائی عدالتی فیصلے میں ملزمہ کی کم عمری اور ناپختگی کو مناسب طور پر مدنظر نہیں رکھا گیا۔

قبل ازیں، مہک بخاری کو 31 سال 8 ماہ اور ان کی والدہ نسرین بخاری کو 26 سال 9 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

یاد رہے کہ فروری 2022 میں مہک بخاری، ان کی والدہ اور پانچ دیگر افراد پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے دو نوجوانوں ثاقب حسین اور ہاشم اعجازالدین  کو ایک پارکنگ لاٹ میں “آخری ملاقات” کے بہانے بلایا تاکہ رقم واپس کی جا سکے، لیکن درحقیقت منصوبہ کچھ اور تھا۔

تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ نسرین بخاری کا نوجوان ثاقب حسین سے تعلق تھا، جو بعد ازاں وہ ختم کرنا چاہتی تھیں۔

تاہم، ثاقب حسین نے اس تعلق کے خاتمے کو قبول کرنے سے انکار کر دیا، جس کے نتیجے میں یہ الم ناک واقعہ پیش آیا۔

install suchtv android app on google app store