خیبر پختونخواہ حکومت کا ٹک ٹاکرزکے خلاف مکمل کریک ڈاؤن

خیبرپختونخواہ کا ٹک ٹاکرز کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن فائل فوٹو خیبرپختونخواہ کا ٹک ٹاکرز کے خلاف مکمل کریک ڈاؤن

 مردان میں ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے،   6 ٹک ٹاکرز کے خلاف غیر اخلاقی مواد، فحش زبان اور گالم گلوچ کے الزامات پر مقدمات درج کیے جا چکے ہیں، جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق گرفتار ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی خلاف ورزی اور معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہا تھا۔ پولیس دیگر مشتبہ افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔

ڈی پی او نے کہا کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کو مثبت کے بجائے منفی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، جس سے معاشرے میں غیر اخلاقی رجحانات فروغ پا رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر فحش زبان، گالی گلوچ، اور غیر اخلاقی گفتگو کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store