کراچی: سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

کراچی: سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق فائل فوٹو کراچی: سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق

خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کے باعث ندی نالوں اور ڈیموں میں طیغانی کے باعث ہونے والے حادثات میں متعدد افراد اپنی زندگیاں گنوا چکے ہیں جب کہ کراچی میں بھی سمندر میں نہاتے ہوئے 2 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں پہلا واقعہ ہاکس بے پر پیش آیا جہاں پابندی کے باوجود نہاتے ہوئے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے ہوئی۔

شہر قائد میں دوسرا افسوسناک واقعہ ابراہیم حیدری میں پیش آیا، جہاں ایک شخص سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی، دونوں لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

install suchtv android app on google app store