کراچی کیلئے بڑے سولرمنصوبےکی منظوری

نیپرا، کراچی کیلئے بڑے سولرمنصوبےکی منظوری فائل فوٹو نیپرا، کراچی کیلئے بڑے سولرمنصوبےکی منظوری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نےکراچی کے لیے بڑے سولر منصوبےکی منظوری دے دی۔

ترجمان وزارت توانائی سندھ کے مطابق نیپرا نےکراچی کے لیے 270 میگاواٹ کے 2 سولر پروجیکٹ کی منظوری دی ہے۔

ترجمان وزارت توانائی سندھ کا کہنا ہےکہ 120 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ ہلکانی میں لگےگا اور 150 میگاواٹ کا سولر منصوبہ دیہہ میٹھا گار میں لگایا جائےگا۔

صوبائی وزیر توانائی سندھ کے مطابق 270 میگاواٹ سولر منصوبے سے کراچی میں لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں مدد ملےگی۔

install suchtv android app on google app store