تمام تعلیمی اداروں میں بروز منگل تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

13 اکتوبر 2025 کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے فائل فوٹو 13 اکتوبر 2025 کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جہلم نے امن و امان کی صورتحال کے پیشِ نظر اعلان کیا ہے کہ پیر، 13 اکتوبر 2025 کو تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ اتھارٹی کے نوٹی فکیشن کے مطابق یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر جہلم کی ہدایت پر طلبہ، اساتذہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے احتیاطی اقدام کے طور پر کیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ضلعی تعلیمی اتھارٹی نے تمام اداروں کے سربراہان کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوراً طلبہ، والدین اور عملے کو بندش سے آگاہ کریں اور اداروں کی عمارتوں اور املاک کی حفاظت کے لیے مناسب سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔

ساتھ ہی ہدایت دی گئی ہے کہ سکولوں اور کالجوں کے سربراہ ضلعی افسران سے رابطے میں رہیں اور آئندہ آنے والے احکامات کا انتظار کریں۔

اگر کوئی نیا نوٹی فکیشن جاری نہیں ہوتا تو معمول کی تدریسی سرگرمیاں منگل، 14 اکتوبر سے بحال کر دی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store