آزادکشمیر میں شدید بارشوں کے پیش نظر تعلیمی ادارے دو روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اور 16 اگست کو آزادکشمیر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
فیصلے کا مقصد بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات کے پیش نظر طلبہ و عملے کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔
یاد رہے کہ مظفرآباد کی تحصیل نصیر آباد میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں آنے والے سیلابی ریلے نے ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی جان لے لی۔
اسی دوران، باغ میں موسلا دھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جبکہ سماہنی کے بھمبر نالے میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب گلگت بلتستان میں بارش لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے 10 افراد جان سے گئے۔