15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

13 اگست کو عام تعطیل کا اعلان فائل فوٹو 13 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

حضرت داتا گنج بخش عرس کے موقع پر لاہور میں 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست بروز جمعہ لاہور میں چھٹی ہوگی ،لاہور میں 14 اگست یوم آزادی اور 15 اگست کے ساتھ ہفتہ اتوار سمیت 4 دن کی تعطیلات ہوں گی۔

دوسری جانب اسلام آباد میں مقامی سطح پر کل عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔یوم آزادی کے سلسلے میں وفاقی دارالحکومت میں 13 اگست کو بھی چھٹی ہوگی۔

اسلام آباد کی حدود میں تمام اسکول، کالجز، جامعات اور نجی کاروباری اِدارے و دفاتر بند رہیں گے۔ اس طرح وفاقی دارالحکومت کے باسی لگاتار دو چھٹیوں سے مستفید ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store