وفاقی حکومت نے ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کرتے ہوئے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کے تحت تمام سرکاری و نجی دفاتر اور ادارے بند رہیں گے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر (بروز ہفتہ) کو عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔
