پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی میں نیا اپوزیشن لیڈرنامزد کر دیا

پاکستان تحریک انصاف نے معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف نے معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے

پاکستان تحریک انصاف نے معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نامزد کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر احمد خان بچھر کی نااہلی کے بعد کیا گیا، جنہیں 9 مئی کیس میں سزا اور نااہلی کے بعد اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا عہدہ خالی تھا۔

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ احمد خان بچھر اپنا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور انہیں پارٹی کی پوری حمایت حاصل ہے۔

اب معین ریاض قریشی کو پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن قیادت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store