پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے پارٹی کے اندر حالیہ بیان بازی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت اختلافات کے بجائے برداشت اور اتحاد کا مظاہرہ ضروری ہے۔ اسد قیصر نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کے کوئی سیاسی عزائم نہیں، وہ صرف اپنے بھائی کی رہائی کے لیے جدوجہد کر رہی ہیں۔
ان کے مطابق، بانی کی بہنوں سے متعلق گفتگو کرتے وقت سب کو ذمہ داری اور احتیاط سے کام لینا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، اس لیے قومی مفاد میں حکومت سے وسیع تر ایجنڈے پر مذاکرات ضروری ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ملک میں سیاسی استحکام اور قومی ہم آہنگی کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی وسیع تر قومی مفاد کے لیے بات چیت پر تیار ہے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام لایا جا سکے۔
انہوں نے کہا میرے اور شہرام کے بھائیوں کو کے پی میں دوبارہ وزارتیں آفر کی گئیں،ہم نے وزارتیں لینے سے معذرت کرلی۔