پیٹرن انچیف پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکاؤنٹ کے استعمال کے معاملے پراین سی سی آئی اے نے بانی پی ٹی آئی سے ایک بار پھر تفتیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق بانی سے تفتیش سوالنامے کے تحریری جواب کی روشنی میں کی جائے گی۔ این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹوئیٹس کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیا ہے،پہلی تفتیش میں بھی این سی سی آئی اے نے تین گھنٹے سے زائد تفتیش کی تھی۔
بانی تحریک انصاف نے سوالوں کے تحریری جواب دینے کی بجائے سوشل میڈیا پر ٹوئیٹس کر دیئے ،این سی سی آئی اے نے سوشل میڈیا کے نئے ٹویٹس کو بھی تفتیش کا حصہ بنا لیاہے۔
ٹیم بانی تحریک انصاف سے ایکس کی پوسٹس کے جوابات کے حوالے سے بھی تفتیش کرے گی،ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے نے 21 نکاتی سوالنامہ بانی پی ٹی آئی کے حوالے کیا تھا۔
این سی سی آئی اے کی جانب سے بھیجے گئے سوال نامے میں پوچھاگیاتھاکہ جیل میں ہونے کے باوجود آپ کا ایکس اکاؤنٹ فعال کیسے ہے؟
آپ کا ایکس ٹوئٹر کہاں سے اور کون آپریٹ کرتا ہے؟کیا آپ ذاتی ایکس اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹس تسلیم کرتے ہیں؟ملک مخالف ٹوئٹس کیا آپ کی مرضی سے پوسٹ کی جاتی ہیں؟ یہ بھی
ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی تفتیشی ٹیم 2 مرتبہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرچکی ہے۔
تاہم بانی پی ٹی آئی نے جیل میں این سی سی آئی اے کی ٹیم سے تعاون نہ کیا،دوسری ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی ٹیم کے ساتھ تلخ کلامی بھی کی۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے عدم تعاون کی وجہ سے تحریری سوالنامہ حوالے کیا گیا۔