حکومت کا 30,29 اگست کوکالجز بند رکھنے کا اعلان

لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بند فائل فوٹو لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بند

لاہور ڈویژن میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کالجز بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،ڈائریکٹر کالجز نے 16 کالجز میں چھٹی کا اعلان کردیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کالجز 29 اور 30 اگست کو بند رہیں گے،شاہدرہ، چوہنگ اور بند روڈ کے کالجز بند رہیں گے۔ شرقپور شریف، فیروزوالہ، خانقاہ ڈوگراں اور نارنگ منڈی کے کالجز بند رہیں گے،ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد اور سید والا کے کالجز میں 2 روز چھٹی ہو گی۔

قصور کے علاقے کنگن پور میں بھی کالجز بند رہیں گے ،احکامات جاری کردئیے گئے ہیں ۔ یاد رہے سیلاب سے متاثرہ کچھ علاقوں میں سکول بھی بند کردئیے گئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store