خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتے ہیں، ہم ڈلیور کرکے دکھائیں گے۔
کرک میں جلسے سے خطاب میں سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ عمران خان نے وزیراعلیٰ کیلئے میرا نام دیا تو انہوں نے شورمچایاجو نوجوانوں کوموقع نہیں دیتے، آج خیبرپختونخوا میں حکومت عام عوام کی ہے، وفاقی وزرا نے مجھ پرغلط الزامات لگائے، میں نے اخلاقی طریقے سے جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل گیا اسی وقت وزیراعظم کی کال آئی، وزیراعظم نے مجھے وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک دی، میں نے ان سے کہا میری میرےقائد سے ملاقات کے لیے انتظامات کریں۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم نے میٹنگ کیلئے بلایا میں نے کہا قائد سے پوچھ کر بتاتا ہوں، اب بھی وہ مجھے بدنام کرنے کی کوشش کریں گے پھر انہوں نے کہا کہ نوجوان ہے ڈلیور نہیں کرے گا، مجھے کوئی ڈرا نہیں سکتے ہیں، آپ لوگوں نے برسوں میں کیا ڈلیور کیا ہے؟ ڈلیور کرنے کے لیے نیت اور کوشش ہونے چاہیے، ہم ڈلیور کرکے دکھائیں گے۔
سہیل آفریدی کا کہنا تھاکہ کاؤنٹر ٹیررازم کو امپروو کرینگے، امن کے ساتھ ساتھ گڈ گورننس اور ڈیویلپمنٹ بھی ضروری ہے، ہم ضم اضلاع پر بھی سرمایہ کاری کرینگے۔