گورنر کے پی نےوزیر اعلیٰ کے استعفے کو اعتراضات لگا کر واپس کر دیا، علی امین مشتعل

  • اپ ڈیٹ:
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ دوبارہ التوا کا شکار ہو گیا فائل فوٹو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ دوبارہ التوا کا شکار ہو گیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے استعفے کا معاملہ دوبارہ التوا کا شکار ہو گیا، کیونکہ گورنر پی فیصل کریم کنڈی نے ان کا استعفیٰ اعتراض کے ساتھ واپس بھجوا دیا۔ گورنر خیبر پختونخوا نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر کہا کہ دونوں استعفوں میں دستخط مختلف اور غیر مشابہہ ہیں اور علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو دوپہر 3 بجے گورنر ہاؤس میں طلب کیا گیا ہے۔

دوسری جانب، علی امین گنڈاپور نے گورنر کے اعتراض پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ گورنر نے پہلے 8 اکتوبر کا استعفیٰ موصول ہونے کی تصدیق بھی کر دی تھی۔

اور وہ اپنے دونوں استعفوں پر کیے گئے دستخطوں کی تصدیق کرتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store