بنوں میں ایف سی لائن پر خودکش حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار زخمی

بنوں میں ایف سی لائن پر خودکش حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار زخمی فائل فوٹو بنوں میں ایف سی لائن پر خودکش حملہ، 4 دہشتگرد ہلاک، 5 اہلکار زخمی

نوں میں سیکیورٹی فورسز کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایف سی لائن بنوں پر بارود سے بھری گاڑی کے ذریعے خودکش حملہ کیا گیا، جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق، خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ایف سی لائن کی دیوار سے ٹکرا دی، جس سے زور دار دھماکا ہوا۔ حملے کے فوراً بعد دہشتگردوں نے فائرنگ کرتے ہوئے اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی نے حملہ ناکام بنا دیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

اسی دوران بنوں ہی میں ایک اور واقعے میں ایف سی چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے ڈرون حملہ بھی کیا گیا، جس میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع حملے کی نوعیت اور ڈرون کی نوعیت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store