ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ فائل فوٹو ایف سی کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے فرنٹیئر کانسٹیبلر (ایف سی) کو ملک گیر فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ایف سی فورس کا نام بدل کر فیڈرل کانسٹیبلری رکھا جائے گا۔ اور ایف سی کے دائرہ اختیار کو بڑھانے کے لیے آرڈیننس جاری کیا جائے گا۔

ایف سی کو چاروں صوبوں، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کام کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ جبکہ آرڈیننس کے نفاذ کے بعد نئی فورس کے لیے ملک بھر میں بھرتی کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق فیڈرل کانسٹیبلری کے ملک بھر میں دفاتر قائم کیے جائیں گے۔ اور تنظیم نو فریم ورک کے تحت فیڈرل کانسٹیبلری کی کمانڈ پولیس افسران کریں گے۔

فیڈرل کانسٹیبلری کے قیام سے ملکی داخلی سلامتی اور امن او عامہ کے قیام میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

install suchtv android app on google app store