بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ناکام، 3 ہلاک اور 4 زخمی

خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے

خیبرپختونخوا کے اضلاع بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بنا دیے گئے۔ بنوں میں دہشت گردوں نے پہلے میریان تھانے اور پھر مزنگ چوکی پر حملہ کیا، تاہم پولیس کی بہادری اور موثر حکمت عملی کی بدولت دونوں کارروائیاں ناکام ہو گئیں۔ ریجنل پولیس آفیسر کے مطابق، میریان تھانے پر دہشت گردوں کا حملہ محض 20 منٹ میں ناکام بنا دیا گیا۔

مزنگ چوکی پر درجنوں دہشت گرد بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملہ آور ہوئے، جس کے دوران فائرنگ کا سلسلہ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہا۔

آر پی او بنوں سجاد خان نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے 3 دہشت گردوں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا۔

دہشت گر د وں کے ساتھی ہلاک اور زخمیوں کو لے کر فرار ہو گئے جبکہ حملے میں 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب کرک کے گرگری تھانے پر بھی دہشت گردوں نے حملہ کیا تاہم اس دوران پولیس اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ڈی پی او کے مطابق دہشت گردوں کو تھانے کے قریب نہیں آنے دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store