صوابی میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی

خیبر پختونخوا کے اضلاع صوابی اور بونیر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر تباہی کی گواہی دے رہے ہیں۔ ف فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے اضلاع صوابی اور بونیر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر تباہی کی گواہی دے رہے ہیں۔ ف

خیبر پختونخوا کے اضلاع صوابی اور بونیر سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے شدید متاثر ہوئے ہیں اور جگہ جگہ ملبے کے ڈھیر تباہی کی گواہی دے رہے ہیں۔ فضا سوگ اور غم سے بوجھل ہے۔ صوابی میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 28 ہوگئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 20 سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں۔

مزید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر سوات اور مالاکنڈ میں کل سے تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمشنر مردان ڈویژن کے مطابق ملبے سے تین لاشیں نکالی گئیں، جب کہ ایک زخمی شخص اسپتال پہنچنے کے بعد دم توڑ گیا۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لواحقین غم سے نڈھال ہیں۔ ایک متاثرہ شہری نے کہا: "ہم نے اپنے گھر کو جنت بنایا تھا، مگر سیلاب نے سب کچھ چھین لیا۔"

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے اب تک 350 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے ہیں جن میں 228 کا تعلق بونیر سے ہے۔

install suchtv android app on google app store