وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی گاڑیاں واپس کردی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی گاڑیاں واپس کردی فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی گاڑیاں واپس کردی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی پولیس کو فراہم کی گئی بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔وزیراعلیٰ نے مؤقف اختیارکیا کہ وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے فراہم کی گئی گاڑیاں پرانی اورناقص ہیں، جو خیبرپختونخوا پولیس کی تضحیک کے مترادف ہے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے کی بہادر پولیس کو ایسے غیر معیاری وسائل فراہم کرنا قابلِ قبول نہیں ان گاڑیوں کو فوری طور پروفاقی حکومت کو واپس کیا جائے اور پولیس کیلئے جدید اور معیاری سازوسامان کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس صوبے میں امن وامان کے قیام کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس فورس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے ہدایت کی کہ پولیس کے خلاف عوامی شکایات میں کمی لانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس کے دوران سہیل آفریدی نے صوبے کے سابق وزرائے اعلیٰ سے لی گئی سیکیورٹی واپس لینے کے بھی احکامات جاری کیے اورکہا کہ سیکیورٹی وسائل صرف عوامی مفاد اور صوبائی امن وامان کیلئے استعمال ہوں گے۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ پولیس کا مورال بلند رکھنے اور فورس کو جدید سہولتوں سے آراستہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

install suchtv android app on google app store