نانگاہ پربت: غیر ملکی سیاحوں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ گرفتار

Nanga parbat Nanga parbat

گلگت بلتستان میں پولیس اور حساس ادارے کے اعلیٰ افسران کے قتل میں ملوث دو دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

انتہائی مطلوب دہشتگرد قریب اللہ عرف حسن نانگا پربت میں غیر ملکی سیاحوں پر حملے کا ماسٹر مائنڈ اور انتہائی مطلوب دہشتگرد تھا، قریب اللہ کالعدم تحریک طالبان چلاس یونٹ کا سابق امیر تھا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دوسرا دہشتگرد محمد نبی عرف حسنین چلاس میں سرکاری افسران کے قتل میں سکیورٹی اداروں کو مطلوب تھا۔

install suchtv android app on google app store