شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خودکش حملے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق واقعہ میر علی کے علاقے میں پیش آیا جہاں دہشتگردوں نے فورسز کے کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی کیمپ کی دیوار سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا۔

تاہم فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے تین دیگر دہشتگردوں کو کیمپ میں داخل ہونے سے پہلے ہی ہلاک کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی کے باعث کسی جانی نقصان سے محفوظ رہا گیا، جب کہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے 2 دن میں افغان طالبان کے حمایت یافتہ 88 خوارج مارے جا چکے ہیں اور آخری خوارج کے خاتمے تک افواج اورقانون نافذکرنے والے ادارے ملک کے دفاع کے لیے ڈٹے رہیں گے۔

install suchtv android app on google app store