گلگت بلتستان کی انتظامی حیثیت کے تعین پر کام کر رہے ہیں: صدر ممنون

صدر ممنون حسین صدر ممنون حسین

صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر اپنا اصولی موقف تبدیل کئے بغیر گلگت بلتستان کی انتظامی حیثیت کے تعین پرکام کررہا ہے۔

انہوں نے جمعرات کے روز اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے ایک وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اس کے قانونہ پہلوئوں کاجائزہ لے رہی ہے۔

اس عمل سے نہ صرف گلگت بلتستان کی شناخت کو اجاگرکرنے بلکہ پاکستان کے ساتھ اس کی وابستگی کو مضبوط کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

ممنون حسین نے کہاکہ پاک چین اقتصادی راہداری سے گلگت بلتستان کے عوام کو بہت فائدہ ہوگا لہٰذا اس پر کامیابی سے عملدرآمد کیلئے انھیں حکومت کی مدد کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ بلتستان یونیورسٹی قائم کی جائے گی اور اس کیلئے فنڈز مختص کئے گئے ہیں ہنزہ میں قراقرم یونیورسٹی کاکیمپس قائم کیاجائے گا وفاقی حکومت کے تعلیمی اداروں میں داخلے کیلئے گلگت بلتستان کے طلباء کے کوٹے میں اضافہ کیاجائے گا۔

صدرممنون حسین نے پسماندہ طبقوں کی مدد کرنے پرپاکستان بیت المال کی تعریف کی ہے۔

وہ جمعرات کو اسلام آباد میں پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عابد وحید شیخ سے باتیں کررہے تھے۔

صدرنے کہاکہ پاکستان بیت المال سماجی تحفظ اور بلاامتیاز طورپر خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کام کررہا ہے۔

انہوں نے مخیر حضرات سے کہا ہے کہ وہ نادار افراد کی مالی مدد ذریعے اس نیک کام میں حصہ لیں۔

install suchtv android app on google app store