گلگت بلتستان کے دریائے گھانچے میں اونچے درجے کے سیلاب

گلگت بلتستان کے دریائے گھانچے میں اونچے درجے کے سیلاب فائل فوٹو

گلگت بلتستان کے دریائے گھانچے میں اونچے درجے کے سیلاب سے ضلع گھانچے کی سب ڈویژن ڈاغونی اور بلغار بری طرح متاثرہ ہوئی ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق سیلابی پانی اپنا رخ تبدیل کرتے ہوئے ایک گائوں میں داخل ہوگیا جس سے انیس مکان زیرآب آگئے جبکہ بتیس کو نقصان پہنچا ۔ سیلاب سے چھ بجلی گھر ، کھڑی فصلیں اور باغات بھی متاثر ہوئے ۔

زمین کے کٹائو کی وجہ سے تھلے اور ہوشے دیہات کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔ گھانچے کی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کو محفو ظ مقامات پر منتقل کردیا ہے اور انھیں خیمے اور خوراک فراہم کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایک شخص اوراس کے بیٹے کی لاشیں جو تلاس میں ڈوب گئے تھے دریا سے نکال لی گئی ہیں ۔ ادھر سکردو میں GOAL کا قریبی گائوں گرگورو بھی سیلاب سے متاثر ہوا ہے۔

ایک مقامی نالے شدید سیلاب سے ایک بجلی گھر ، پل اور دو مکان تباہ ہوگئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store