سیز فائر کے بعد دہشت گردی کا سلسلہ فوراً ختم ہو گا: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف

دوحہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان دیا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہو جائے گا، الحمداللہ۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے، جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے، جہاں معاہدے کے نکات پر تفصیلی بات چیت ہوگی تاکہ موثر عملدرآمد ممکن بنایا جا سکے۔

اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے ریاستِ قطر اور جمہوریہ ترکیہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ ان برادر اسلامی ممالک کی ثالثی اور میزبانی نے اس کامیاب معاہدے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ یہ معاہدہ 13 گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد ممکن ہوا جسے پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور دفاعی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store