پاکستان اور افغانستان کے درمیان اہم معاہدہ، دہشت گردی ختم کرنے پر اتفاق

  • اپ ڈیٹ:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی قرار دیا جا رہا ہے فائل فوٹو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی قرار دیا جا رہا ہے

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والا حالیہ معاہدہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، یہ معاہدہ پاکستان کے اُس واضح اور غیر مبہم مؤقف کی جیت ہے جس میں افغانستان سے دہشت گردی کی ہر قسم کی حمایت اور سہولت کاری کے خاتمے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ "پوزیشن آف اسٹرینتھ" سے کیا گیا، جہاں پاکستان کی مسلح افواج نے زمینی سطح پر بھرپور کارروائیاں کر کے دوسری جانب کو سبق سکھایا، جس کے بعد مذاکراتی عمل شروع ہوا۔

اطلاعات کے مطابق، معاہدے کی تفصیلات فی الحال عوامی نہیں کی جا رہیں تاکہ افغانستان کو "چہرہ بچانے" کا موقع دیا جا سکے۔ تاہم، معاہدے کے تحت پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور ختم کر دیا جائے گا۔

مزید بتایا گیا ہے کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں پاک و افغان وفود کے درمیان دوبارہ ملاقات ہو گی، جس میں تفصیلی معاملات پر بات چیت کی جائے گی۔

سیاسی و دفاعی ماہرین کے مطابق، اس معاہدے سے سب سے زیادہ مایوسی بھارت کو ہو گی، کیونکہ اس کی جانب سے جاری سازشیں ناکام ہو چکی ہیں اور پاکستان نے خطے میں اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔

install suchtv android app on google app store