کراچی ایئرپورٹ سے 8 پروازیں منسوخ، 2 کی روانگی میں تاخیر

کراچی سے 8 پروازیں منسوخ اور 2 پروازیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات کا سامنا۔ فائل فوٹو کراچی سے 8 پروازیں منسوخ اور 2 پروازیں تاخیر کا شکار، مسافروں کو مشکلات کا سامنا۔

تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی8پروازیں منسوخ اور 2تاخیر کا شکارہوگئیں۔

منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے مسقط جانےوالی اومان ایئر کی پرواز ڈبلیووائے 324 اورکراچی سے دوحاجانےوالی قطرایئر ویز کی پرواز کیوآر 611 شامل ہیں۔

کراچی سےدبئی جانےوالی ایئربلیو کی پرواز پی اے 110 رات 5بجے کی بجائے 7بجے روانہ ہوگی۔

جبکہ کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئربلو کی پرواز پی اے 200ساڑھے بارہ کے بجائے دوپہر تین بجے روانہ ہوگی۔

یہ کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 125، 123،کراچی سے لاہور ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145،143،کراچی سے تربت جانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 501 اورکراچی سے لاہورجانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store