الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ، سربراہوں کے نام بھی جاری

الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہو گئی ہیں فائل فوٹو الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہو گئی ہیں

الیکشن کمیشن میں دو نئی سیاسی جماعتیں رجسٹرڈ ہو گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، آزاد عوام پاکستان پارٹی اور تجدید نظام پارٹی باقاعدہ رجسٹرڈ ہو چکی ہیں۔

نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا کہ آزاد عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ محمد علی جبکہ تجدید نظام پارٹی کے چیئرمین خالد زمان ہیں۔

الیکشن کمیشن نے نئی سیاسی جماعتوں کے اندرونی پارٹی انتخابات کو بھی تسلیم کر لیا ہے۔

دو نئی سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 170 ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store