سنی اتحاد کونسل پاکستان کا سربراہ تبدیل، نوٹیفکیشن جاری

سنی اتحاد کونسل پاکستان فائل فوٹو سنی اتحاد کونسل پاکستان

سنی اتحاد کونسل پاکستان(ایس آئی سی پی) کی جانب سے پارٹی سربراہ کی تبدیلی کے بعد صاحبزادہ حسن رضا کو چیئرمین سنی اتحاد کونسل بنا دیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا-

جس میں کہا گیا ہے کہ انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد تک صاحبزادہ حسن رضا پارٹی چئیرمین رہیں گے۔ خیال رہے کہ صاحبزادہ حسن رضا اس سے قبل پارٹی کے وائس چیئرمین کی زمہ داری سر انجام دے رہے ہیں،صاحبزادہ حامد رضا کو عدالتی نااہلی کے باعث چیئرمین شپ سے ہٹایا گیا۔

install suchtv android app on google app store